باب پاکستان منصوبہ، 2 کنسلٹنٹس کی ٹیکنکل اینڈ فنانشل بڈز کھول دی گئیں

19 Feb, 2018 | 02:55 PM

Read more!

(در نایاب)  باب پاکستان منصوبہ کیلئے 2 کنسلٹنٹس کی ٹیکنیکل اینڈفنانشل بڈزکھول دی گئیں، پی ایچ اے نے 2کنسلٹنٹ کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق باب پاکستان سب سے بڑا منصوبہ ہے، جس کیلئے اب قومی اور انٹرنیشنل سطح کے ٹیکنیکل کنسلٹنٹ رکھنا ضروری ہے، جس کیلئے پی ایچ اے کی جانب سے بڈ طلب کی گئی تھی جس میں چار سے چھ کمپنیوں نے کاغذات جمع کروائے تھے اور ان میں سے اب دو کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ جس میں نیسپاک اور انور ایسوسی ایٹس شامل میں ، نیسپاک اور انور ایسوسی ایٹس کی بڈزکی ایویلیوایشن شروع کردی گئی ہے۔

دونوں کمپنیوں کے ایک ہفتہ میں ایویلیوایشن فائنل کی جائے گی اور کنسلٹنٹ کو منصوبے کی مکمل لاگت کا2 فیصد بطور فیس دیا جائے گا۔

مزیدخبریں