(قذافی بٹ) نکاح کے بعد دعوت ولیمہ ، عمران خان کا ولیمے کے اہتمام کا فیصلہ ، تقریب چند روز تک بنی گالہ میں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شادی کے بعد دعوت ولیمہ کا فیصلہ کیا ہے، دعوت ولیمہ بنی گالہ میں کی جائے گی اور اس تقریب کو محدود رکھا جائےگا ، جس میں پارٹی کے قریبی افراد کو ہی مدعو کیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نکاح کے بعد عمران خان نے فوری بیرون ملک سفر نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔