نوازشریف،مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

19 Feb, 2018 | 11:56 AM

Read more!

(ملک اشرف) نوازشریف،مریم نوازکےعدلیہ مخالف بیانات کامعاملہ، سابق وزیر اعظم،مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، جسٹس شاہد کریم آج آمنہ ملک کی متفرق درخواست پر سماعت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف،مریم نوازکےعدلیہ مخالف بیانات کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف،مریم نواز مسلسل عدلیہ پر تنقید کررہے ہیں، مریم نواز نےمانسہرہ میں جلسہ کے دوران ملکی اداروں پر تنقید کی اور نوازشریف،مریم نوازعوام کواداروں کیخلاف اکسارہے ہیں۔

استدعا کی گئی کہ اداروں کیخلاف عوام کو اکسانابغاوت کےزمرے میں آتا ہے،  نوازشریف،مریم نوازکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں