(سعید احمد سعید) عمران خان کی تیسری شادی ، لاہوریوں کا ملے جلے تاثرات ، کسی نے مبارکباد دی تو کسی نے کمنٹس دینے سے انکار کردیا, کسی نے ولیمے پر بلانے کا کہا تو کسی نے لیڈرانہ صلاحیتوں کا فقدان کہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ترجمان کے مطابق نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، یہ خبر منظر عام پر آتے ہی شہر لاہور کی عوام کی جانب سے ملے جلے تاثرات سامنے آنے لگے، کچھ نے عمران خان کو تیسری شادی پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی ولیمے پر مدعو کرنے کا معصوم مطالبہ بھی کر دیا, نوجوانوں کی جانب سے بھی عمران خان کو مبارکباد کے پیغامات ملنے لگے۔
دوسری جانب کچھ شہریوں نے عمران خان کو اپنی تیسری شادی کو پہلے چھپانا اور بعد میں شادی کی تصدیق کرنا انکی لیڈرانہ صلاحیتوں کا فقدان قرار دے دیا۔
کسی نے کہا کہ یہ عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، ہمارا اس پر کوئی کمنٹس نہیں ہے۔
شہر لاہور کے باسیوں کا کہنا ہے کہ شادی کے بندھن میں بندھنا شرعی اور آئینی طور پر ہر ایک کا حق ہے, لیکن عمران خان کی تیسری شادی سے کئی سوالات بھی اٹھتے ہیں۔اس پر انہیں جواب دینا ہو گا۔