ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گمراہ کن تھمب نیل بنانے پر بغیر بتائےکارروائی کا اعلان 

گمراہ کن تھمب نیل بنانے پر بغیر بتائےکارروائی کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:گمراہ کن تھمب نیل بنانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،کریک ڈاؤن شروع کر دیاگیا،بغیر بتائے کارروائی  کی جائے گی 

  یوٹیوب نے کہا ہے کہ وہ ان ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرے گا جو بھارت میں پلیٹ فارم پررائے  حاصل کرنے کے لیے گمراہ کن عنوانات اور تھمب نیلز کا استعمال کرتے ہوئے پوسٹ کی گئی ہیں۔

 پلیٹ فارم نے وضاحت کی کہ یہ اقدامات خاص طور پر ان ویڈیوز کے خلاف ہیں جن کے عنوانات اور تھمب نیلز کا تعلق بریکنگ نیوز یا حالیہ واقعات سے ہے۔ ان عنوانات کا مقصد ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنا جبکہ ان ویڈیوز کے مواد اورعنوان یا تھمب نیل میں  تضاد ہوتا ہے  اور محض کلک بیٹ کے حصول کےلئے جھوٹی اور فیک نیوز غلط تھمب نیلز کے  ذریعے پھیلائی جاتی ہیں۔ 
یوٹیوب نےایک پوسٹ میں کہا کہ اس طرح کے معاملے سے ناظرین مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں اور انہیں گمراہ کیا جا سکتا ہے ۔ ناظرین کودھوکہ دیا جا رہا ہے  کیونکہ ویڈیو ٹائٹل  ان کو وہ مواد فراہم نہیں کررہا جو ان کو دکھا کر متوجہ کیا جارہا ہے ۔ نئے طریقہ کار میں ابتدائی طور پر چینل کے انچارج شخص کو انتباہ جاری کیے بغیر ایسے عنوانات اور تھمب نیلز والی ویڈیوز کو حذف کرنا شامل ہوگا۔آنے والے مہینوں میں انڈیا میں ان اقدامات کو آہستہ آہستہ نافذ کرنا شروع کر دے گا۔