وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ مین جنگ بندی کا مطالبہ

19 Dec, 2024 | 11:12 PM

Waseem Azmet

ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ پر اسرائیلی حملے بند کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ غزہ میں جنگ بندی خطے اور دنیا کے امن کے لیے اہم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ  میں ڈی ایٹ ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر غزہ اور لبنان سے متعلق خصوصی سیشن میں کہا  کہ  اسرائیلی مظالم سے ایسی آگ بھڑک رہی ہے جو خطےکو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت غزہ کے بعد لبنان اور شام تک بھی پھیل چکی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا،  اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی لاکھوں بے بس فلسطینیوں کے لیے لائف لائن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ  غزہ اور لبنان سے متعلق خصوصی اجلاس بلانے  پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا مشکور ہوں، اکتوبر 2023 سے غزہ میں جو ہو رہاہے وہ  حالیہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔

مزیدخبریں