ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرہ کانئے سال پر عوام کو نئی سہولت دینے کا اعلان

نادرہ کانئے سال پر عوام کو نئی سہولت دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :نادرا  نے نئے سال کے آغاز پر 15 جنوری کو ملک کے سینٹرزپرپاک آئی ڈی موبائل ایپ اورچہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی نئی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

 ترجمان نادرا کےمطابق نادرا کی جانب سے ہیڈکوارٹرز میں بائیومیٹرک اور شناختی تصدیق میں بہتری سے متعلق امور پر ایک مشاورتی کانفرنس  کی گئی ۔ جہاں مختلف شعبوں کے ریگولیٹرز اور متعلقہ اداروں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔کانفرنس کے دوران شناخت کی تصدیق میں درپیش مشکلات اور نادرا کی جانب سے ریگولیٹرز اور شہریوں کو کسی رکاوٹ کے بغیر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نادرہ کے مطابق  کانفرنس کے آغاز میں چیئرمین نادرا نے شناختی تصدیق کے نظام کے تحت مختلف شعبوں میں پیش آنے والی مشکلات اور انہیں دور کرنے اور نظام میں جدت لانے کے تقاضوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انگلیوں کے مدھم نشانات والے شہریوں بالخصوص پنشنرز اور بزرگ شہریوں کو تصدیق میں پیش آنے والے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ا ترجمان کے مطابق شرکا نے نادرا کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے 15 جنوری 2025 سے پاک آئی ڈی موبائل ایپ اور ملک بھر میں نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی ایک نئی سہولت متعارف کرائی جا رہی ہے اس جدت آمیز سہولت کی بدولت شہریوں کی مختلف خدمات تک رسائی میں بہتری آئے گی اور غیرضروری تاخیر کا خاتمہ ہوگا۔ شرکا نے آنکھوں کے نشانات کے ذریعے شناخت کی تصدیق کی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے فوائد اور شہریوں اور اداروں کے لیے پیدا ہونے والی ممکنہ مشکلات پر سیرحاصل گفتگو کی ۔

 اس موقع پر "نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک" اور ملک میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور فروغ کے سلسلے میں شروع کیے گئے "ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ "پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ورکشاپ کے شرکا نے بائیومیٹرک نظام سے متعلق نئے منصوبوں اور اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے باہمی اشتراک اور تعاون کو مستحکم بنانے پر زوردیا۔