ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کی کرسمس دعائیہ تقریب میں محبت بھری گفتگو

Maryam Nawaz in Church, Asif Town Church, Christian culture, Lahore\'s Christian community, Christmas celebrations, interfaith harmony, city42, Christian Fellowship Church Lahore, Ramesh Singh Arora
کیپشن: وزیر اعلیٰ مریم نے کرسمس کے خصوصی دعائیہ اجتماع میں مسیحی شہریوں سے کہا،میرے لئے ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ برابر ہیں۔ وزیراعلٰی نے مسیحی شہریوں سے کہا، پنجاب حکومت کے ہر منصوبے اور ہر سکیم میں آپکا برابر کا حصہ ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف لاہور کی کرسچین کمیونٹی کے ساتھ کرسمیس کے دعائیہ اجتماع میں شامل ہونے کے لئے  کرسچن فیلوشپ چرچ آصف ٹاؤن گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم دعا میں شریک ہوئیں، کرسمس کے گیت سنے اور بچوں کے ٹیبلو دیکھے۔
دعائیہ اجتماع میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ مسیحی بہنوں بھائیوں کی خوشیوں کا حصہ بننے کے لئے آئی ہیں۔ مریم نے کہا، "آپ آنکھیں بند کر کے جتنی توجہ سے دعا مانگ رہے تھے مجھے یقین ہے کہ خدا ضرور سنے گا۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا"

مریم نے اپنی گفتگو کا آغاز مسحی ثقافت کے مطابق "سلام" کے لفظ سے کیا، انہوں نے تمام حاضرین کو "میری کرسمس" کہا، 

لاہور میں مسیحی بستی آصف ٹاؤن میں  کرسچن فیلو شپ چرچ میں کرسمس کی مناسبت سے دعائیہ تقریب  میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  اور اقلیتی امور  کے وزیررمیش سنگھ اروڑہ  نے بھی شرکت کی۔

دعائیہ اجتماع کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم  نے کہا کرسمس تقریب میں شرکت کر کے بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے ۔ ماں کے لئے سب بچے ایک جیسے ہوتے ہیں۔ میرے لئے ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ برابر ہیں۔

وزیراعلٰی نے مسیحی شہریوں سے کہا، پنجاب حکومت کے ہر منصوبے اور ہر سکیم میں آپکا برابر کا حصہ ہے۔ نواز شریف نے مجھے ہمیشہ اقلیت کا لفظ استعمال کرنے سے منع کیا ۔

دعائیہ اجتماع میں مسیحی بچوں اور بڑوں نے کرسمس کے گیت گائے ،ٹیبلو پیش کیا۔ مریم نواز نے دعائیہ اجتماع کے شرکا کے ساتھ مل کر  کرسمس  کا کیک بھی کاٹا جسے تمام شرکا نے مل کر کھایا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے  کچھ مسیحی خاندانوں میں پندرہ، پندرہ ہزار کے چیک بھی تقسیم کئے۔

Caption

دعائیہ تقریب کے منتظمین نے مہمان وزیر اعلی اور اقلیتی امور کے وزیر کو خصوصی سووینئیر اور گلدستے بھی پیش کئے۔