ویب ڈیسک :پاکستانی فاسٹ بولر موسیٰ خان کو پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی وجہ سے میچ فیس پر 15 فی صد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں لائنز کی نمائندگی کرنے والے موسیٰ خان نے 17 دسمبر کو کھیلے گئے میچ میں ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی تھی جس کا تعلق بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد اس کی جانب اشارہ کرنے یا جملہ کسنے سے بیٹر کو اشتعال دلا نے کے مترادف تھا ۔
یہ واقعہ اسٹیلینز کے خلاف اننگ کے 19 ویں اوور میں پیش آیا جب انہوں نے عبید شاہ کو آؤٹ کر کے پویلین کی جانب جانے کا قابلِ اعتراض انداز میں اشارہ کیا۔