شاہد سپرا: لیسکو ٹاؤن شپ ڈویژن کی ٹاسک فورس نے ستوکتلہ میں بجلی چوری کیخلاف گرینڈ آپریشن کرکے متعدد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
شہرمیں مزیدبجلی چورپکڑےگئےہیں۔ لیسکو ٹاؤن شپ ڈویژن کی ٹاسک فورس نےستوکتلہ میں چالیس سے زائد گھروں میں بجلی چوری پکڑلی۔ ایکسیئن ٹاؤن شپ ڈویژن فیاض احمد کے مطابق بجلی چوروں نے غیر قانونی کھمبے نصب کر کے بجلی چوری کے لئے برقی لائن بچھائی، غیر قانونی تار اتار کر قبضے میں لے لی گئی ہے۔
فیاض احمد نے مزید بتایا کہ تین پولز لگا کر نیٹ ورک بچھایا گیا تھا، جو صرف بجلی چوری کرنے کے لئے استعمال ہو رہا تھا۔ لیسکو نے غیر قانونی پولز اور برقی لائن کی تحقیقات شروع کر دی ۔ بجلی چوروں کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی ہے۔