ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت؛ ڈیپوٹیشن پر افسران کے تبادلے 

وفاقی حکومت؛ ڈیپوٹیشن پر افسران کے تبادلے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک: وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر افسران کے تبادلے کردیے گئے ۔

فریحہ علی رندھاوا ڈائریکٹر جنرل، پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر مقرر،چیف انسٹرکٹر، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی عبدالخالق کے ڈیپوٹیشن میں27 دسمبر تک توسیع کردی گئی ۔ اِن لینڈ ریونیو سروس، گریڈ 19 کے عبدالرؤف کی خدمات بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے سپرد، سینئر انسٹرکٹر، پاکستان اکیڈمی فار رورل ڈویلپمنٹ پشاور عصمت اللہ شاہ تبدیل ہوگئے ۔ عصمت اللہ شاہ ایڈیشنل ڈائریکٹنگ سٹاف، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، پشاور مقرر،اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر، اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا دفتر محمد فرقان حلیم تبدیل ہوگئے ۔محمد فرقان حلیم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بجٹ) محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مقرر کردیے گئے ۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے