ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ امتحان، تاریخ کا اعلان

اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ امتحان، تاریخ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابرشہزادترک:اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد 30 دسمبر کو ہو گا،شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے پبلک نوٹس جاری کر دیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں شیڈول جاری کیا گیا،فیس جمع کروانے اور آن لائن رجسٹریشن کیلئے 24 دسمبر آخری تاریخ مقررکی گئی ہے،

 ذرائع کاکہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کیلئے 30 سے زائد امتحان مراکز کے قیام کا امکان ہے، اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ کیلئے 17597 امیدوار رجسٹرڈ ہیں، ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن میں امیدواروں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے والے بیشتر طلبہ ایم ڈی کیٹ دے رہے ہیں، اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے قبل ازیں22 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔