ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کو اپاہج کرنے کی سزا دس سال، پنجاب پاڑہ چنار کے عوام کو امداد بھیجے گا

Chief Minister Maryam, City42
کیپشن: پنجاب کی کابینہ نے 2024-2025 کے لئے گندم اجرا کی پالیسی، ہسپتالوں کیلئے دواؤں کی خریداری کے فنڈز کی منظوری دینے کے ساتھ بچوں کو بھیک مانگنے کی غرض سے اپاہج کرنے کے مکروہ جرم کی سزا مین اضافہ اور پاڑہ چنار کے شہریوں کیلئے امدادی سامان بھیجنے کے ساتھ کئی دوسرے اہم فیصلے بھی کئے ہیْں۔ مریم نواز کی چین سے واپسی کے بعد یہ کابینہ کا پہلا اجلاس تھا۔ سکرین شوٹ سٹی 42 کی ویڈیو کلپ سے لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بچوں کو بھیک مانگنے کے لئے اپاہج کرنے کی سزا دس سال کر دی گئی۔ پنجاب کی صوبائی کابینہ نے پاڑہ چنار کے شہریوں کے لئے ادویات اور امدادی سامان بھیجنے کے ساتھ کئی اہم امور پر بڑے فیصلے کئے ہیں۔

پنجاب کابینہ  نے  پارا چنار کے لیے  ادویات اور دیگر  امدادی سامان بھیجنےکی منظوری دے دی۔

لاہور میں  پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ  مریم نواز کی صدارت  میں ہوا۔ اجلاس میں پاڑہ چنار کے لوگوں کی درخواست پر ادویات اور دیگر  سامان بھیجنے کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کابینہ کے ارکان کو اپنے  عوامی جمہوریہ چین کےحالیہ  دورہ کے متعلق سرسری آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ  چین کی 60 بڑی کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ پنجاب کی ھکومت چین مین کینسر کے علاج کے لئے رائج طریقہ کار کو پنجاب میں بھی رائج کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ اس طریقہ علاج کا پائلٹ پروجیکٹ جلد شروع کیا جا رہا ہے۔

پنجاب  کی صوبائی کابینہ نے ورلڈ بینک کی مالی امداد سے پنجاب کلین ایئر پروگرام کی منظوری بھی دی جس کےتحت الیکٹرک بسیں،  الیکٹرک بسوں کے چارجنگ سٹیشن  تعمیر کرنے،  سپر سیڈر اور کئی دوسرے ملٹی سیکٹوریل اقدامات کیے جائیں گے ۔

کابینہ نے پاکستان کی پہلے گرین بلڈنگ پراجیکٹ کی تکمیل کی منظوری بھی دی ۔

وزیراعلی نے ہدایت کی کہ کسان دوست گندم پالیسی متعارف کرائی جائے۔

کابینہ نے سال25-2024 کےگندم اجرا پالیسی اور ہسپتالوں میں مفت ادویات کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی۔

کابینہ نے بچوں سے بھیک منگوانےکے لیے اپاہج کرنےکی سزا  ایک سال سے بڑھا کر 10سال کر دی۔ 

Caption   وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا،   پاڑہ چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے، موبائل ہیلتھ یونٹ بھی پاڑہ چنار بھیجا جائےگا۔ 

مریم نواز نے اپنے چین کے دورہ کے متعلق تاثرات کابینہ کے ساتھیوں سے شئیر کرتے ہوئے کہا،  کہ چین کے سکولوں، ہسپتالوں اور  سڑکوں  پرکوئی کاغذ تک پڑا نہیں دیکھا۔ 

 انہوں نے کہا الٹراساؤنڈ جتنی بڑی مشین میں لیکوڈ نائٹروجن سے کینسر ٹیومر کو ختم کیا جا سکتا ہے، چین کی یہ جدید ترین تکنیک اپنانے سے کیمو تھراپی کی ضرورت نہیں پڑتی، پنجاب میں بھی کینسر کے چینی علاج کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔