ویب ڈیسک : جنوبی افریقا نے تھری میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے جنوبی افریقا کو 330 رنز کا ہدف دے دیا۔
کیپ ٹاؤن میں پاکستان اور جنوبی افریکا کے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقا کی دعوت پر پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 330 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 25، عبداللہ شفیق صفر، بابر اعظم 73 اور کپتان محمد رضوان 80 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔سلمان علی آغا نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔
اختتامی اوورز میں کامران غلام نے 5 چھکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔اس کے علاوہ عرفان خان نے 15، شاہین آفریدی نے 16، حارث رؤف نے 6 رنز اسکور کیے۔جنوبی افریقا کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے مفاکا نے 4، مارکو یانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے ون ڈے کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ پاکستان ٹیم نے وننگ کمبینشن کو برقرار رکھا ہے اور کوئی تبدیلی نہیں کی۔
پاکستان نے پہلے ون ڈے میں میزبان جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔