ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 چیمپئینز ٹرافی پاکستان کی عزت ہے، عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے, محسن نقوی

Mohsin Naqvi, Pakistan Cricket Board, PCB, Qazafi Stadium, Champions Trophy, Fusion Formula, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:     پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی  نے کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی پاکستان کی عزت ہے، پاکستان کی عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے، تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ پی سی بی چیمپئینز ٹرافی کے شاندار انعقاد کے لئے ہر طرح سے تیار ہے۔  

بورڈ کے چئیرمین نے  بھارتی کرکٹ بورڈ  کو پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیم نہ بھیجنے کے جواب میں کئی ہفتوں کی کامیاب سفارتکاری کے بعد اپنا فیوژن/ پارٹنرشپ فارمولا تسلیم کئے جانے کے بعد آج لاہور مین پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس اٹینڈ کیا اور بورڈ کے سینئیر ارکان کو چیمپئینز ٹرافی اور مستقبل مین پاکستان اور بھارت کے معاملات کے متعلق طے ہونے والے معاہدہ کی تفصیلات، پس پردہ ڈپلومیسی اور اس کے نتائج کے متعلق آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا ، "پہلے دن سے ہی پاکستان اور کرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے،کوئی حرف نہیں آنے دیں گے."

گورننگ بورڈ ارکان نے چیمپئنز ٹرافی پر چیئرمین پی سی بی کے اصولی موقف  اور پاکستانی کرکٹ کے مفادات کے تحفظ کے لئے ان کی سٹرگل  کوسراہا
اجلاس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اجلاس کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
گورننگ بورڈکوقذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور  نیشنل سٹیڈیم ،راولپنڈی سٹیڈیم کی تعمیر نو پر ہونیوالی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ 
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورننگ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے تمام انتظامی ایشوز سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے چیمپئینز ٹرافی کے پاکستان مین کامیاب انعقاد میں حائل رکاوٹوں کے خلاف  جدوجہد کا اختصار کے ساتھ ذکر کرتے ہوئے کہا،  پہلے دن سے ہی پاکستان اور کرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں۔ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے ہر لحاظ سے تیار ہے۔ ہر طرح کی تیاریاں مکمل ہیں۔

محسن نقوی نے کہا، " چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے،کوئی حرف نہیں آنے دیں گے.  تمام ٹیموں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے،  پاکستانی عوام تمام ٹیموں کواپنےگراؤنڈز پر کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

Caption انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ طویل شطرنج کھیلنے سے فارغ ہوتے ہی محسن نقوی چیمپئینز ٹرافی کے لئے سٹیڈیمز کی تیاری کے اہم کام کا جائزہ لینے کے لئے قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچے، ان کی مصروفیات کسی ہی ہوں، وہ ہر ہفتے قذافی سٹیڈیم جا کر تعمیراتی کاموں مین پیش رفت اور معیار کا جائزہ ضرور لیتے ہیں۔ 

محسن نقوی نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے پہلےسٹیڈیمز کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو جائے گا۔ پوری ٹیم دن رات سٹیڈیمز کی تعمیر نو پر محنت سے کام کر رہی ہے۔گورننگ بورڈ نے سٹیڈیمز کی تعمیر نو کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں گورننگ بورڈ کے ارکان ،سی ای او پی سی بی سمیر احمد ، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی ،پی ایس ایل کے ہیڈ سلمان نصیر  اور دیگر نے شرکت کی۔

Caption محسن نقوی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں