ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیٹ فلیکس پر بھاری جرمانہ عائد

 نیٹ فلیکس پر بھاری جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیدر لینڈ نے ویڈیو سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس کو بھاری جرمانہ کردیا۔

 صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو ٹھیک طرح سے ہینڈل نہ کرنے پر نیدر لینڈ نے نیٹ فلکس پر 4.75 ملین یورو (4.98 ملین ڈالر ) کا جرمانہ عائد کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2018 سے 2020 کے درمیان، نیٹ فلکس نے صارفین کو اس بات کے بارے میں کافی معلومات فراہم نہیں کیں کہ کمپنی ان کے ذاتی ڈیٹا کے ساتھ کیا کرتی ہے، مزید یہ کہ جو معلومات فراہم کی گئیں وہ کچھ معاملات میں غیر واضح تھیں۔

 حکام نے یہ بھی بتایا کہ نیٹ فلکس نے بعد میں اپنی پرائیویسی اسٹیٹمنٹ کو اپ ڈیٹ کیا اور صارفین کو ڈیٹا کے استعمال کے حوالے سے معلومات کو بہتر بنایا ہے۔نیٹ فلکس نے اس جرمانے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔