ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں فربہ مرغی کی کم قیمت پر سپلائی

Broiler chicken, over weight broiler chicken,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان:  مارکیٹ میں ضرورت کم ہوئی تو مرغیاں پولٹری فارمز پر بیٹھے بیٹھے وزنی ہو گئیں، وزن بڑھنے سے مرغی کی قیمت کم ہو گئی، چار سے پانچ کلو گرام وزن کی مرغی مارکیٹ میں اصل سے کم قیمت پر بکنے لگی۔

مارکیٹ میں برائلر چکن کی سپلائی کو کنٹرول کر کے پولٹری فارمز کے مالکان آج چکن کی قیمت 22 روپے فی کلو بڑھوانے میں تو کامیاب ہو گئے لیکن سپلائی کنترول کرنے کی کوشش میں جو  تیار برائلر مرغیاں پولٹری فارمز پر روک لی گئیں، ان کا وزن کچھ دن مزید کھانے سے بڑھ کر چار کلو سے زیادہ اور بعض کا پانچ کلو گرام تک ہو گیا۔

زیادہ وزنی مرغیوں کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ کم ہے اور بعض لوگ ایسی مرغی کو غیر صحت مند تصور کرتے ہیں۔ ان زیادہ وزن کی مرغیوں کو بیچنے کے لئے پولٹری فارمز کے سپلائرز نے لاہور کے متعدد علاقوں میں یہ مرغی نسبتاً کم قیمت پر فراہم کی اور  برائلر کا گوشت بیچنے والے بھی ان کو کم قیمت پر ہی فروخت کر رہے ہیں۔ 
زیادہ وزن والی مرغیاں صارفین کوسستےداموں دینے کا لالچ دیکرفروخت کی جارہی ہیں ۔غیر میعاری سمجھی جانے والی برائلر مرغیاں 380، 390 اور 419 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہیں ۔
سٹی42 کے رپورٹر کے جائزہ کے مطابق جوڑے پل ،ضرار شہید روڈ،اشفاق چوک ہربنس میں غیر معیاری برائلرمرغی بیچی جا رہی ہے۔  بہار شاہ روڈ ،دوگیج ٹاؤن ،الفیصل کالونی میں غیر میعاری مرغی کی فروخت ہو رہی ہے۔۔شہر میں صحت مند برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 439 ہے ، غیر میعاری مرغی 380،390 اور 419 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے ۔

برائلر مرغی کا  مارکیٹ میں نرخ  کم ہونے کی وجہ سے فارمرز نے گزشتہ ایک ہفتے سے سپلائی کم کردی تھی۔   اب قیمت اور ڈیمانڈ نسبتاً بہتر ہوئی تو  فارمرز  کی تیار مرغیوں کا وزن بڑھ کر پانچ کلو تک جا پہنچا۔ سب سے پہلے یہی پانچ  کلوگرام وزن کی مرغیاں مارکیٹ بھیجنا پڑ رہی ہیں۔ بعض لوگوں کا کہنا 5 کلو گرام یا اس سے زائد وزن کی مرغی گلتی نہیں۔