بھارت نے محسن نقوی کے سامنے  گھٹنے ٹیک دیئے، 2028 تک پاکستان بھارت میں آئی سی سی ایونٹس فیوژن فارمولا پر ہوں گے

19 Dec, 2024 | 06:03 PM

Waseem Azmet

سٹی 42:  بھارتی کے کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔ پاکستان کا "فیوژن"/"پارٹنر شپ"   فارمولا جو ہفتوں سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے گلے کی ہڈی بن کر پھنسا ہوا تھا، آخر اسے نگلنا پڑا، پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے میچوں کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں آئے گی تو اس کے دندان شکن جواب  گرین شرٹس بھی انڈیا میں ہونے والے تین میگا ایونٹس میں کھیلنے کے لئے بھارت نہیں جائیں گے۔ سیمی فائنل ہو یا فائنل پاکستان کی ٹیم کے میچ بھارت میں نہیں ہوں گے۔

آئی سی سی بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ   2024-2027 رائٹس سائیکل کے دوران آئی سی سی ایونٹس میں کسی بھی ملک کی میزبانی میں ہندوستان اور پاکستان کے میچز ایک غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے۔  درحقیقت یہ انتظام 2028 میں بھی لاگو رہے گا اور بھارت کی ٹیم پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ کھیلنے کے لئے پاکستان نہین آئے گی اور پاکستان کو انڈین ویمنز ٹیم کے میچوں کے لئے وہی نیوٹرل وینیو والے احکام پر عمل کرنا پڑے گا۔

آئی سی سی نے  آئی سی سی ایونٹس میں ہندوستان اور پاکستان کے میچوں کی میزبانی کے بارے میں فیصلہ کا رسمی اپ ڈیٹ آج جمعرات کے روز ریلیز کر دیا۔
آئی سی سی  کی ویب سائٹ پر پوسٹ کئے گئے اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان بھر میں کھیلی جائے گی اور ایک نیوٹرل مقام پر آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول میں آنے والے انڈیا کے تمام میچ ایک نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی بورڈ نے جمعرات، 19 دسمبر کو تصدیق کی کہ 2024-2027 رائٹس سائیکل کے دوران آئی سی سی ایونٹس میں کسی بھی ملک کی میزبانی میں ہندوستان اور پاکستان کے میچز ایک غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے۔

اس فیصلہ کا اطلاق آئندہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 (پاکستان کی میزبانی میں) پر  بھی ہوگا، جو فروری اور مارچ 2025 میں کھیلی جائے گی، ساتھ ہی آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 (بھارت کی میزبانی میں) اور آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 (بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں) پر بھی اس فیصلہ کا اطلاق ہو گا۔

پاکستان میں ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2028 میں ہو گا

آئی سی سی نے آج بورڈ کی طرف سے  بھی اعلان کیا کہ پی سی بی کو 2028 میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق سے نوازا گیا ہے۔ انڈیا کی ویمن کرکٹ ٹیم اس ورلد کپ کے میچ کھیلنے کے لئے پاکستان نہین آئے گی، اس کے میچوں کے لئے پاکستان کو  پاکستان سے باہر کسی شہر میں انتظام کرنا پڑے گا۔ غیر جانبدار مقام کے انتظامات بھی لاگو ہوں گے۔

آخری بار ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں 2024 کے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں امریکہ کے شہر نیویارک میں آمنے سامنے آئی تھیں۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول اب تک نہیں آیا

بھارت کی سکیورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان نہ آنے کی ضد کے سبب کئی ہفتوں سے التوا مین پرے چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول کا اب بھارت اور پاکستان کا تنازعہ حل ہو جانے کے بعد بھی اعلان نہیں کیا گیا۔ 

تاہم آئی سی سی کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کی جلد ہی تصدیق ہونے والی ہے، پاکستان نے 2017 میں  چیمپئینز ٹرافی کا فائنل جیتا تھا، اس کے بعد یہ ایونٹ اب پاکستان مین ہی ہو رہا ہے جہاں پاکستان کو ٹرافی کےجیتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کرنا ہے۔

آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں میزبان پاکستان کے ساتھ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی کے فارمیٹ کے مطابق ہر ٹیم کو  باقی ٹیموں کے ساتھ ایک میچ کھیلنا ہے، اس کے بعد ٹیموں کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشنطے کرے گی کہ ناک آؤٹ مرحلہ مین کون کون سی ٹیمیں کھیلیں گی۔  

پاکستان کے  کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کے میچوں کے بہترین طریقہ سے انعقاد کے لئے  لاہور، کراچی اور  راولپنڈی میں اپنے کرکت سٹیڈیمز کو اپ گریڈ کیا ہے، آج جمعرات کے روز بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی جو کئی روز  کی غیر ملکی مصروفیات کے بعد کل اسلام آباد واپس پہنچے تھے، آج لاہور آئے تو آتے ہی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے اور  وہاں ہونے والی تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ 

مزیدخبریں