بابر شہزاد تُرک : پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ۔
خلیجی ملک سے اسلام آباد آنے والے 32 سالہ نوجوان میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی ۔ وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا، منکی پاکس سے متاثرہ مریض پمز اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ اس حوالے سے سربراہ پمز انفیکشس ڈزیزز ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا کہ مریض کا تعلق اپر دیر، خیبرپختونخوا سے ہے، منکی پاکس سے متاثرہ شخص کی حالت تسلی بخش ہے ۔
حکام کے مطابق پاکستان میں 2024 کا یہ منکی پا کس کا آٹھواں کیس ہے ۔