سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی آج منصورہ پہنچ گئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے استقبال کیا۔وزیر داخلہ کی جماعت اسلامی کے امیر اور دیگر لیڈروں سے ملاقات میں جماعت کی قیادت نے آئی پی پیز کے معاہدوں اور فلسطین کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور بلوچستان اور خیبر پختونخوا خصوصا کرم ایجنسی کے حالات پر بھی گفتگو ہوئی ۔
محسن نقوی نے کہا کہ پورے ملک میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولیں ترجیح ہے۔ وزیر داخلہ نے آئی پی پیز سے معاہدوں کے حوالے سے بھی حافظ نعیم الرحمن کو آگاہ کیا۔ امیر جماعت نے کے الیکٹرک کے بارے میں بھی تجاویز پیش کیں، انہوں نےفلسطین کی صورتحال پر بھی بات کی جس پر محسن نقوی نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، وزیر اعظم پاکستان نے ہر فورم پر مسلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے ۔
ملاقات میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی بھی موجود تھے