ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی کی بیگم پر تنقید، سلمان احمد کو پی ٹی آئی نے نکال دیا

بانی کی بیگم پر تنقید، سلمان احمد کو پی ٹی آئی نے نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بانی کی بیگم پر تنقید کرنے کے نتیجہ میں پی ٹی آئی کی قیادت نے گلوکار سلمان احمد کو اٹھا کر پارٹی سے باہر پھینک دیا۔  گلوکار سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ، پی ٹی آئی نے سلمان احمد کو پی ٹی آئی کا نام استعمال کرنے سے روک دیا۔ سلمان احمد کو پارٹی سے نکالے جانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ 

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے،  بیرستر علی گوہر نے سلمان احمد کو پارٹی سے نکالنے کی اصل وجہ بھی بتا دی کہ انہوں نے بشری بی بی پر تنقید کی تھی۔ بیرسٹر گوہر کے الفاظ میں سلمان احمد کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے" بانی اور اہل خانہ کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کیں۔"  

پی ٹی آئی کے چئیرمین کی طرف سے سلمان احمد کے نام جاری کئے گئے بیان میں سلمان احمد سے کہا گیا ہے کہ میں کہا گیا کہ پارٹی آپ کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے، آپ کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے، آپ مستقبل میں پی ٹی آئی کا نام استعمال نہیں کر سکتے۔