ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی ملاقات

وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلا دیش چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی ڈی 8 کے سربراہی اجلاس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے عوام کے رابطوں اور ثقافتی تبادلوں کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا، ساتھ ہی بڑھتے ہوئے رابطوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط کو اجاگر کیا، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، عوام کے درمیان رابطوں، ثقافتی تبادلوں میں پاکستان کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ شہباز شریف نے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور تجارت، سفر کی سہولت کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات اور پاکستانی ویزے کے درخواست دہندگان کے لیے اضافی کلیئرنس کی شرط ختم کرنے پر بنگلادیش کا شکریہ ادا کیا۔