ویب ڈیسک: سونا خریدنے والوں کےلئے خوشخبری،بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر کی کمی سے 2621ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2100روپے کی کمی سے 273300روپے آئی ہے جبکہ فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 2229روپے کی کمی سے 234311روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کے اضافے سے 2872.08روپے ہوگئی ہے۔