چیمپئینز ٹرافی سمیت 2024-27 تک ایونٹس ہائبرڈ ماڈل پر ہوں گے:آئی سی سی

19 Dec, 2024 | 03:27 PM

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر ہونے کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی، بھارتی ٹیم ایونٹ میں اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی، بھارت کے لئے نیوٹرل وینیو کا انتخاب پاکستان کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس ماڈل کے تحت 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں صرف بھارت کے میچز پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے مقام پر کھیلے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2027 تک کے تمام آئی سی سی ایونٹس ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کھیلے جائیں گے اور اس دوران پاکستان بھی بھارت کا دورہ نہیں کرے گا اور بھارت کی میزبانی میں ہونے والے تمام ایونٹس میں پاکستان کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔ 

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستاں چار سال بعد ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا، آئی سی سی نے 2028 کے ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی بھی پاکستاں کو دیدی ہے، 2028 ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ اگلے سائیکل کا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان بھارت کا فیوژن فارمولا اپلائی ہوسکتا۔

مزیدخبریں