ایاز رانا: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس میں 4667پوائنٹس کی سطح تک گر گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز شدید مندی دیکھنے کو ملی،اس کمی کے بعد 100 انڈیکس 4667پوائنٹس کی کمی کے بائث 1 لاکھ 6 ہزار 402 کی سطح تک گر گیاجو کہ ایک دن میں اب تک کی سب سے بڑی مندی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان کاروبار کے آغاز سے ہی برقرار ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 2412پوائنٹس کی کمی آئی تھی۔ جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 760 کی سطح تک گر گیا تھا۔
دوسری جانب اس حوالے سے اسٹاک بروکر جبران سرفراز نے بتایا کہ مارکیٹ 1 لاکھ 17 ہزار کی بلند ترین سطح تک جانے کے بعد منافع کے حصول کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے تاہم میوچل فنڈز کے ذریعے شئیرز کی فروخت نے مارکیٹ کو نیچے کی جانب دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب مارکیٹ ہائی ہوتی ہے اور پھر نیچے آتی ہے تو یہ نئے سرمایہ کاروں کے لیے مواقع فراہم کرتا ہے۔ جبران سرفراز نے یہ بھی کہا کہ سال کے اختتام تک مارکیٹ میں پریشر برقرار رہنے کا امکان ہے۔