ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسمس کی عبادات؛ سکیورٹی انتظامات مکمل، 5 ہزار افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہونگے

کرسمس کی عبادات؛ سکیورٹی انتظامات مکمل، 5 ہزار افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔ 

لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا، جس کے مطابق پانچ ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

لاہور کے622گرجا گھروں کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جیو ٹیگ کر لیا گیا، چرچوں میں موجود کیمروں کو سیف سٹی سے منسلک کر کے مانیٹر کیا جائے گا۔ 

ایس پی سکیورٹی کا کہنا ہے کہ گرجا گھروں کی سکیورٹی کو 3درجاتی رکھا جائے گا ، پارکوں ،تفریخی مقامات پر بھی سکیورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔