وسیم احمد:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا ہے،اس دوران انہوں نے سٹیڈیم میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔
چیئرمین پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم کے انکلوژرز سے گراؤنڈ کا ویو بھی دیکھا اور کہا کہ قذافی سٹیڈیم اپ گریڈ ہونے پر شائقین کو میچ کے دوران بہترین ویو ملے گا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ،چیمپئنزٹرافی کے حوالے سے جو بھی ہوگا پاکستان کیلئےبہتر ہوگا ،فیوژن ماڈل کے وینیو پر بھی تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔
چیئرمین پی سی پی نے امید ظاہر کی کہ چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی سے تمام چیزیں بہت جلد طے ہو جائیں گی،چیزیں طے ہونے پر آئی سی سی جلد چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دے گا۔