ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری ہے، اب تک 36 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں ۔
محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران 60 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے جس کے لیے 40 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، 2 روز کے دوران 36 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
محکمۂ صحت خیبر پختون خوا نے بتایا کہ رواں سال صوبے میں پولیو کے 18 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔