افشاں رضوان: شاہدرہ چوک پر پاکستان مزدا ایسوسی ایشن کے کارکنان نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
اس احتجاج کی قیادت مرکزی صدر مزدا ایسوسی ایشن حاجی شیر علی چودھری نے کی جبکہ سرپرست اعلی محمد الطاف، جنرل سیکرٹری فیاض علی چوہان اور دیگر ارکان بھی اس میں شریک ہوئے۔ مظاہرین نے وارڈنز اور ٹرانسپورٹ افسران کے خلاف سخت احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وارڈنز کی جانب سے ناجائز چالان کیے جاتے ہیں، حالانکہ گاڑیوں کی فٹنس اور کاغذات مکمل ہونے کے باوجود چالان کر دیے جاتے ہیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ناجائز چالان کرنے والے اہلکاروں کے خلاف حکومت فوری کارروائی کرے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو۔