ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مناواں :ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا

مناواں :ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: مناواں کے علاقے میں ایک افسوسناک حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق صابر علی اپنی بیوی پروین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک ٹریکٹر ٹرالی نے ان کو ٹکر مار دی۔

حادثہ کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے فوری طور پر لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔