ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کے سپنر کیشو مہاراج انجری کے باعث پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔
انجری کی وجہ سے کیشو مہاراج پاکستان کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز میں جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،کیشو مہا راج کا ری ہیب پروگرام ڈربن شروع کیا جائے گا۔
کرکٹ جنوبی افریقہ نے کیشو مہا راج کی جگہ بیورن فورچون کو سکواڈمیں شامل کر لیا ہے، ایک روزہ میچ پاکستان نے جیت رکھا ہے، آج دونوں ٹیمیں دوسرے ون ڈے میں آمنے سامنے ہوں گی۔