ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار محسن عباس حیدر کے والد انتقال کرگئے

اداکار محسن عباس حیدر کے والد انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی:پاکستانی گلوکار اداکار اور  ماڈل   محسن عباس حیدر کے والد کے انتقال کرگئے ہیں۔

اداکار محسن عباس حیدر  نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اپنا غم بتاتے ہوئے اپنے والد کے دنیائے فانی سے کوچ کرجانے کی اطلاع دی ۔

محسن عباس حیدر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والد کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میرے ابو کا انتقال ہو گیا ہے، اناللہ واناالیہ راجعون‘‘۔

اداکار کی اس غم زدہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں شوبز ستاروں سمیت ان کے مداحوں نے صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان کے مرحوم والد کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

نماز جنازہ بعد از نماز عشاء نگہبان پورہ قبرستان فیصل آباد میں ادا کی جائے گی.مرحوم عرصہ سے بیمار تھے ،مختلف مرض میں مبتلا تھے.