ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خود کو فائر مار کر بہنوئی اور تایا زاد کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے والا زخمی ملزم گرفتار

خود کو فائر مار کر بہنوئی اور تایا زاد کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے والا زخمی ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: اسلام پورہ پولیس نے خود کو فائر مار کر اپنے بہنوئی اور تایا زاد کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے والے زخمی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 زخمی ملزم اعجاز نے پنڈلی میں خود فائر مارا تھا اور اس نے اپنے بہنوئی آصف اور تایا زاد یوسف کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر مقدمہ درج کروا دیا تھا۔

والدہ کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد انچارج انویسٹی گیشن اسلام پورہ محمد اختر نے بہترین تفتیش کے ذریعے زخمی اعجاز کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی نے کہا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس شب و روز کوشاں ہے اور اس طرح کے جھوٹے الزامات سے سختی سے نمٹا جائے گا۔