ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نان فائلرزبڑی گاڑیاں اور زیادہ جائیداد نہیں خریدسکیں گے،ترمیمی بل اسمبلی میں پیش

نان فائلرزبڑی گاڑیاں اور زیادہ جائیداد نہیں خریدسکیں گے،ترمیمی بل اسمبلی میں پیش
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نان فائلرزکے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کیلئے وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےقومی اسمبلی میں ٹیکس لاء ترمیمی بل 2024-25 پیش کردیا۔

 قومی اسمبلی میں پیش کردہ بل کی مجوزہ ترمیم کے مطابق نان فائلرز پر800 سی سی سے بڑی گاڑی خریدنے پر پابندی ہوگی، نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد اور شیئرز نہیں خرید سکیں گے، اس کے علاوہ ٹیکس چور بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کرا سکیں گے اور مقررہ حد سے زیادہ پیسے اکاؤنٹ سے نہیں نکال سکیں گے۔

 مجوزہ ترمیم کے تحت نان فائلرز ایک حد سے زیادہ بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کرسکیں گے، ان کے سکیورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پر بھی پابندی ہوگی، نان فائلرز کو صرف موٹر سائیکل،رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی، غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے۔

 مجوزہ ترمیم کے تحت نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے جن کے بینک اکاؤنٹ کھلے ہوئے ہیں وہ ایک حد سے زیادہ بینکنگ لین دین نہیں کر سکیں گے، غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹ منجمد کیے جائیں گے اور غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد اپنی جائیداد ٹرانسفر بھی نہیں کر سکیں گے۔

 مجوزہ ترمیم  میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت غیر رجسٹرڈ افراد کی جائیداد اور کاروبار بیچ ڈالنے کی مجاز ہوگی، ایف بی آر جن لوگوں کے نام کی فہرست جاری کرے گا ان کے اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے،اس پابندی کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔