ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ایک یونٹ گیس استعمال والے پنجاب اور پختونخوا کے صارفین کا کم از کم بل 2450 روپے آئے گا۔ ایک یونٹ گیس استعمال کرنے والے بلوچستان اور سندھ کے صارفین کا کم از کم بل 2651 روپے آئے گا۔
2یونٹ استعمال کرنے والے پنجاب اور کے پی کے صارفین کا کم از کم بل 3100 روپے تک آئے گا۔ 2یونٹس استعمال کرنے والے بلوچستان اور سندھ کے صارفین کا بل 3300 سے زائد آئے گا۔
کے پی اور پنجاب کے 3یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا بل ساڑھے 5ہزار روپے تک آئے گا۔ بلوچستان اور سندھ کے صارفین کو تین یونٹ کا بل 5700 روپے آئے گا۔
کے پی اور پنجاب کے صارفین کو 4یونٹس استعمال کرنے والوں کا بل 6 ہزار روپے تک آئے گا۔ بلوچستان اور سندھ کے چار یونٹس والے صارفین کا بل 6 ہزار 600 روپے آئے گا۔
یونٹس کے اضافی استعمال کے ساتھ بلوں میں مزید اضافہ ہوگا۔