پاکستان روئرز نے انٹرنیشنل روئنگ مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کر لی

19 Dec, 2024 | 12:52 PM

محمد حماد: پاکستان کے قومی روئرز نے تھائی لینڈ میں ہونے والے انٹرنیشنل روئنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گولڈ میڈلز سمیت مجموعی طور پر 23 تمغے جیتے۔

 ایونٹ میں پاکستان کے روئرز نے نمایاں پوزیشن حاصل کی جس پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

کراچی بوٹ کلب کے محمد اسد نے مختلف کیٹگریز میں 3 سونے کے تمغے جیتے۔ ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کی بیٹی حوریا فیصل اور کاظمہ اعجاز نے دو دو گولڈ میڈلز جیت کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ اسی طرح سیف ملک اور زورین طاہر نے ایک ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

سید تیمور نے ایک سلور اور تین برانز میڈل اپنے حصے میں لیے، جبکہ ماسٹر کیٹیگری میں پاک بھارت جوڑی اصغر علی اور سواپن نے سلور میڈل جیتا۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر گیارہ ممالک کے تین سو سے زائد روئرز نے حصہ لیا، اور پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔
 

مزیدخبریں