تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان

19 Dec, 2024 | 12:48 PM

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو اڈیالہ جیل طلب کر رکھا ہے، بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز ملاقات کے لئے جیل انتظامیہ کو تحریری درخواست دی تھی۔

مذاکراتی کمیٹی میں عمر ایوب، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، حامد خان، سلمان اکرم راجہ، علامہ راجہ ناصر عباس، حامد خان شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں