ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

 سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 27دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر صوبے بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔

 قبل ازیں سندھ حکومت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی17ویں برسی کے موقع پر وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کیا ہے, محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں ہیلی کاپٹر دینے کی درخواست کی ہے ۔

  برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں فضائی نگرانی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ سے ہیلی کاپٹر طلب کیاگیا ہے ۔