ملک اشرف : بانی پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے, حلقہ این اے 95 سے نااہلی، بلے کا نشان واپس لینے، انٹرا پارٹی الیکشن سمیت دیگر معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی درخواستوں پرکل سماعت نہیں ہوگی۔
جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نےکیس کی سماعت کرنا تھی ، ذرائع کے مطابق پانچ رکنی بنچ میں شامل ایک فاضل جج صاحب کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہیں ہو گی,پانچ رکنی لارجر بنچ میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری ،جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسن سید شامل ہیں ،درخواستیں بانی پی ٹی آئی اور سیکرٹری تحریک انصاف سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔