ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے پولیس میں کانسٹیبل کے عہدے کیلئے بھرتیوں کا فیصلہ

ریلوے پولیس میں کانسٹیبل کے عہدے کیلئے بھرتیوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: پاکستان ریلوے پولیس میں مرحلہ وار کانسٹیبل کے عہدے کیلئے بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پہلے مرحلے میں ریلوے پولیس میں 250 کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

یہ موقع نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے ہے، جو اس بھرتی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے عمر کی حد 18 سے 25 سال تک رکھی گئی ہے۔ لاہور سمیت تمام ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے نوجوان اس بھرتی کے لیے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

جسمانی ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کو تحریری ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔