یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ ، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری

19 Dec, 2024 | 11:59 AM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ یونان میں جانے والے پاکستانیوں کی گشتی الٹنے سے ہلاکت ہوئی ہے اور پہلا واقعہ نہیں ہے. اس سے پہلے اسی نوعیت کے واقعہ میں پاکستانیوں کی ہلاکت ہوئی تھی، درخواست میں یہ سوال اٹھایا گیا کہ کس طرح شہری یونان بھجوایا جاتا ہے اور کونسے ادارے اس میں ملوث ہیں.

 درخواست میں بتایا گیا کہ اس معاملے پر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی اور انسانی سمگلر کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی. شہریوں کو یونان بھیجنے کے معاملے کی چھان بین ہونی چاہئے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ اس معاملے کی جانچ پڑتال اور حقائق جانے کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیساتھ انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی کی جائے. درخواست پر دوبارہ سماعت 22 جنوری کو ہوگی.
 

مزیدخبریں