ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابراہیم حسن مراد آئی ایل ایم ٹرسٹ اور یو ایم ٹی بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین مقرر

ابراہیم حسن مراد آئی ایل ایم ٹرسٹ اور یو ایم ٹی بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین مقرر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:  پاکستان کے معروف تعلیمی ادارے یو ایم ٹی اور آئی ایل ایم ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز نے ابراہیم حسن مراد کو چیئرمین مقرر کر لیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے نوجوان ترین تعلیمی ادارے کے سربراہ بن گئے ہیں۔

ابراہیم حسن مراد کی تقرری پر آئی ایل ایم ٹرسٹ اور یو ایم ٹی فیملی کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی ہے۔ اس موقع پر ابراہیم حسن مراد نے اپنے خطاب میں کہا کہ یو ایم ٹی تحقیق پر مبنی اعلیٰ تعلیمی نظام کو فروغ دے رہی ہے، اور یہ ادارہ ملکی مسائل کا حل نکال کر معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہے۔

چیئرمین یو ایم ٹی نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو بااختیار بنانے میں یو ایم ٹی کی نمایاں خدمات ہیں اور وہ دن دور نہیں جب یو ایم ٹی دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز میں شمار ہوگی۔

ابراہیم حسن مراد نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایل ایم فنڈ نے 37 ہزار طلباء کی معاونت کے لیے 13 ارب روپے کے سکالرشپ فراہم کیے ہیں، جس سے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد مل رہی ہے۔