شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت نےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمتوں میں کمی لانےکافیصلہ کر لیا۔
سی پی پی اےنےنیپرامیں64پیسےفی یونٹ بجلی سستی کرنےکی درخواست دائرکر دی۔سی پی پی اےکی ماہ نومبرکی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی سستی کرنیکی درخواست دائر کی گئی۔
نیپرانےبجلی کی قیمت کم کرنےکی دائردرخواست پرسماعت مقررکردی۔نیپرا31دسمبرکوسینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت کرےگی۔سماعت کےبعدبجلی کی قیمتوں میں کمی لانےکانوٹیفکیشن جاری ہو گا۔
لیسکوسمیت دیگرکمپنیاں ماہ جنوری میں صارفین کوبلوں میں ریلیف دیں گی۔