ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجاب بل :ایرانی اراکین اسمبلی کی نرمی کی درخواست

حجاب بل :ایرانی اراکین اسمبلی کی نرمی کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایرانی میڈیا کے مطابق قانون سازوں نے حجاب بل میں ترمیم کرنے کی درخواست کی ہے، اس بل کے تحت لازمی حجاب نہ پہننے والی خواتین کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

 پارلیمان کے ارکان نے ملک میں خواتین کے حجاب اوڑھنے کے لازمی قانون کو نرم کرنے اور اس سلسلے میں سخت سزاؤں کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 یہ بل پارلیمنٹ میں منظور ہو چکا ہے لیکن حتمی توثیق کے لیے اسے ابھی تک حکومت کو پیش نہیں کیا گیا ہے،ایران کے نائب صدر برائے پارلیمانی امور شہرام دبیری نے بل کو منظوری کے لیے بھیجنے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق شہرام دبیری نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ کس قسم کی ترامیم چاہتے ہیں اور ترامیم کا یہ عمل کتنے وقت میں مکمل کر لیا جائے گا،دوسری جانب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حجاب سے متعلق یہ بل رواں ماہ صدر مسعود پزشکیان کو بھیج دیا جائے گا۔