ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں ایل ایل بی کے نئے داخلوں پر پابندی عائد

پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں ایل ایل بی کے نئے داخلوں پر پابندی عائد
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں ایل ایل بی کے نئے داخلوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کے حوالے سے بڑی خبر آ  گئی، پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں ایل ایل بی کے نئے داخلوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔پاکستان بار کونسل میں لاء طلبہ کی رجسٹریشن نہ کروانے پرنئے داخلے روکے گئے۔لاء ریسرچ کمپیوٹر لیب کی ناقص سہولیات ،کلاس رومز کی خستہ حالی کو بھی پابندی کی وجہ قرار دیاگیا۔ علاوہ ازیں لاء سٹوڈنٹس کو پڑھانے والے اساتذہ کو نان پریکٹسنگ الاؤنس نہ دینا بھی پابندی کی وجہ بنا۔
پاکستان بار کونسل  نے پنجاب یونیورسٹی کو ایل ایل بی کے طلباکی تفصیلات فراہم کرنےکی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق طلبا رجسٹریشن تفصیلات فراہم کرنے تک یونیورسٹی میں نئے داخلوں پر پابندی عائد رہے گی،پاکستان بار کونسل  نے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کو مطلوبہ قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بار کونسل نے بھی پنجاب یونیورسٹی کو بے ضابطگیوں پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔