ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ، فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی:صدر زرداری

قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ، فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی:صدر زرداری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ،صدر زرداری نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 خیال رہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے تین مختلف اضلاع میں 18،17 دسمبر کی رات کارروائیاں کرتے ہوئے 11خوارج کو جہنم واصل کیا تھا۔