تجاوزات کا خاتمہ مشن، قبضہ مافیا کو کھلا پھرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مریم نواز

19 Dec, 2024 | 10:15 AM

 ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا کو کھلا پھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی شہر میں ٹوٹی سڑکیں نظر نہ آئیں، پیچ ورک سے گڑھے پر کئے جائیں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں صفائی، ہیلتھ، ایجوکیشن، پرائس کنٹرول اور آؤٹ سورس سکولوں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں میرج ایکٹ کی پابندی، تجاوزات، صفائی اور بیوٹی فکیشن پر رپورٹ پیش کی گئی، وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، سسٹم ڈیزائن کرنے کا ٹارگٹ اور ہر شہر میں سرکاری اراضی پر اربن فاریسٹ بنانے کا حکم دیا۔

  مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں ”نو ٹو پلاسٹک“مہم کی کامیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں پالتو کتوں کو کالر پہنانے، ویکسی نیشن اور رجسٹریشن کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا،سڑکوں پر بائیک لین مقرر کرنے، چینی ماڈل کے تحت جنگلہ اور چھوٹی دیوار سے الگ کرنے، بائیک سوار کے لیے ہیلمٹ، بیک لائٹ اور انڈیکیٹرز وغیرہ کی پابندی ضروری بنانے کی ہدایت کی گئی۔

 اجلاس میں سکولوں کے سامنے زبیرا کراسنگ بنانے سکول وینز کے فنٹس سرٹیفکیٹ پر زیرو ٹالرنس، خیمہ بستیاں متبادل مقامات پر منتقل کرنے اور سنگل لائن ریڑھی بازار کی پابندی کا حکم بھی دیا گیا۔

مزیدخبریں