سسر کی بہو کے ساتھ زیادتی، کسی کو بتانے پرجان سے مارنے کی دھمکیاں

19 Dec, 2024 | 09:55 AM

عابد چودھری:لاہور ملت پارک کے علاقے میں سسر نے بہو کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
خاتون کے والد نے 15 پر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں واقعے کی اطلاع دی، جس پر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری قریبی پولیس کو موقع پر روانہ کیا اور ملزم کو گرفتار کرا دیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ سسر  پہلے بھی  اسے متعدد بار زیادتی کا نشانہ چکا ہے،کسی کو بتانے پر سنگین نتائج ،جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔
 ترجمان کے مطابق سسر بیٹے کی غیر موجودگی میں بہو سے زیادتی کرتا،ہراساں اور دھمکاتا رہتا تھا،پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزیدخبریں