ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کا  پولیس شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری

آئی جی پنجاب کا  پولیس شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہداء کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری, اس ضمن میں قصور کے شہید اے ایس آئی محمد اکرم کے اہل خانہ کو 1 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا گھر فراہم کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید کے اہلخانہ کو ان کی پسند کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (بیرون جدید اربن گلبرگ کالونی قصور) میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا ہے۔

شہید اے ایس آئی محمد اکرم نے رواں سال مارچ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ ان کے لواحقین میں اہلیہ اور چار بیٹے شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید اے ایس آئی محمد اکرم کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اس کے علاوہ پنجاب پولیس 1650 سے زائد شہداء کی امین فورس ہے۔