ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،انڈیکس 1 لاکھ 8ہزار 460 کی سطح تک گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،انڈیکس 1 لاکھ 8ہزار 460 کی سطح تک گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایاز رانا: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے کو ملی، جہاں 100 انڈیکس میں 2412پوائنٹس کی کمی آئی ہے۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز شدید مندی دیکھنے کو ملی۔ 100 انڈیکس میں 2412 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 760 کی سطح تک گر گیا۔

خیال رہے کہ کل کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، 868سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 785 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔تاہم ایک دن میں 100 انڈیکس میں 2.75 فیصد کی کمی ہوئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 702 کی سطح تک گر گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں اتنی بڑی کمی نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے  جبکہ اس کے اثرات اقتصادی منظرنامے پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔